آئی سی سی میں بھارت سمیت مخصوص طبقے کے قبضے کا فیصلہ 29 جنوری کو متوقع

دبئی )کرکٹ کی عالمی تنظیم “آئی سی سی ” بھارت سمیت مخصوص گروپ کے قبضے میں آ جائے گی یا نہیں اس کا ممکنہ فیصلہ انتیس جنوری کو ہو گا۔

دبئی میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں بھارت ، آسٹریلیا اور انگلینڈ طاقت کے نشے میں دھت مسودہ پیش کرنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔آئی سی سی کی قسمت کا فیصلہ اجلاس میں 29 جنوری کو ہونے کا امکان ہے۔بھارت،آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کرکٹ بورڈز پیسے اور طاقت کے حصول کے نشے میں اس قدر ڈوب چکے ہیں کہ بین الاقوامی کرکٹ کو بھی داؤ پر لگا دیا۔کرکٹ میں بھارت کی بڑھتی ہوئی غنڈہ گردی سے آئی سی سی کا مستقبل میں خطرے میں پڑ چکا ہے۔دوسری جانب دنیائے کرکٹ میں اس پر شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔سری لنکا کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے 28 جنوری کو ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں متنازعہ ڈرافٹ پیش نہیں کرنا چاہئے جبکہ کرکٹ جنوبی افریقہ نے بھی کھل کر اس کی مخالفت کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

تبصرے بند ہیں.