اُمید ہے ذکاء اشرف کرکٹ کی ترقی کیلئے آواز اُٹھائیں گے: پرویز رشید

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے اُمید ظاہر کی ہے چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستانی کرکٹ کی ترقی کیلئے آواز اٹھائیں گے۔

اسلام آباد:) عالمی کرکٹ پر بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے قبضے سے متعلق رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چیرمین پی سی بی ذکاء اشرف ایک سمجھدار آدمی ہیں۔ اُمید ہے کہ چیرمین پی سی بی ملک کے مفاد کا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کرکٹ ایک مقبول کھیل بن چکا ہے اور امید ہے کہ ذکاء اشرف آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کرکٹ کی ترقی کے لیے آواز اُٹھائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.