اوباما نے ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دینے کے اعلامیے پر دستخط کردئیے

ریاست میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے ، مختلف حادثات میں چوبیس افراد جاں بحق ہوچکے ہیں

ٹیکساسامریکی صدر باراک اوباما نے ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دینے کے اعلامیے پر دستخط کر دیئے ، ٹیکساس میں بارش اور سیلاب سے چوبیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی ۔ مکان ، گاڑیاں ، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں ۔ مختلف حادثات میں چوبیس افراد جان کی بازی ہار گئے ، گیارہ لاپتہ ہیں ۔ امریکی صدر باراک اوباما نے بھی ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دینے کے اعلامیے پر دستخط کر دیئے جس کے بعد ریاست میں امدادی کارروائیاں مزید تیز کردی گئیں ۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ ستر کاؤنٹیز کو پہلے ہی آفت زدہ قراردے چکے ہیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.