انگلینڈ بھی پاک بھارت دشمنی کو کیش کرانے کی پلاننگ کرنے لگا

لندن: 

انگلینڈ بھی پاک بھارت دشمنی کو کیش کرانے کی پلاننگ کرنے لگا، بورڈ نے ورلڈ کپ 2019 میں میگا مقابلے کیلیے لندن کے اولمپک اسٹیڈیم پر نگاہیں جمالیں،60 ہزار تماشائیوں کی گنجائش نے اسے بہت دور کی سوچنے پر مجبور کردیا، چھوٹی باؤنڈریز کی وجہ سے آئی سی سی کی خصوصی اجازت درکار ہوگی، کاؤنٹیز کی جانب سے مخالفت کا خطرہ بھی موجود رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈآئندہ برس جون میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کررہا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ایجبسٹن میں ہوگا، وہاں میچ کی ٹکٹیں فروخت شروع ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی ختم ہوگئیں۔ اسی بات نے انگلش بورڈ کو ورلڈ کپ 2019 کے لیے لندن کے 60 ہزار تماشائیوں کی گنجائش رکھنے والے اولمپک اسٹیڈیم پر غور کرنے کیلیے مجبور کردیا ہے۔ یہ اسٹیڈیم اس وقت ویسٹ ہام یونائیٹڈ کے زیر استعمال ہے تاہم ورلڈ کپ میچز کا وقت فٹبال کے حوالے سے آف سیزن ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.