انگلش ٹیم کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے، قومی کپتان ثنامیر

لاہور:  پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کیلیے لاہورسے براستہ قطر لندن روانہ ہوگئی، ون ڈے کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ مضبوط میزبان سائیڈ کیخلاف فتح کے لیے پر عزم ہیں، ٹوئنٹی 20 میں قیادت سنبھالنے والی بسمٰہ معروف نے بھی کامیابی کیلیے امیدیں باندھ لیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ویمنزکرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ میں 3 ون ڈے اوراتنے ہی ٹوئنٹی 20میچ کھیلنے کیلیے انگلینڈ روانہ ہوگئی،نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے روانہ ہونے والے پلیئرز نے لاہور سے براستہ قطر لندن کیلیے اڑان بھری، روانگی سے قبل این سی اے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ون ڈے ٹیم کی کپتان ثنامیر نے کہا کہ مضبوط انگلش ٹیم کوہوم گرائونڈ کا فائدہ ہوگا، تاہم سیریز کی اچھی تیاری کی ہے، ڈٹ کر مقابلہ کریںگی، میزبان ٹیم کی رینکنگ بہتر اور ان کو ہوم گرائونڈز کا فائدہ ہوگا لیکن ہماری پلیئرز کے حوصلے بلند اور ہم سیریز میں فتح کیلیے پر عزم ہیں۔

تبصرے بند ہیں.