انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ؛ پی سی بی نے 4 بلٹ پروف بسیں خرید لیں

لاہور:  پی سی بی نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب ٹھوس قدم اٹھاتے ہوئے 4بلٹ پروف بسیں خرید لیں،ملکی اورغیرملکی کرکٹرزکو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلیے 6 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی ہے،ڈرائیورز کو اسلحہ چلانے کی تربیت بھی دی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم کی بس پر لاہور میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد 2009 سے ملکی میدان ویران ہیں، گذشتہ سال مئی میں زمبابوے کے دورے نے جمود تو توڑ دیا لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے ابھی مزید اقدامات اٹھانا باقی ہیں، ایک قدم مزید اٹھاتے ہوئے پی سی بی نے 6 کروڑ کی لاگت سے 4بلٹ پروف گاڑیاں خرید لی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.