انگلینڈ کے خلاف بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکست اوراس میں ان کے سٹار بیٹسمین ویرات کوہلی کی بد ترین کارکردگی کے بعد ہار کے اسباب تلاش کئے جار ہے ہیں۔ ایک سبب کوہلی کے لئے اداکارہ انوشکا شرما کی موجودگی بھی ہے۔
لندن (ویب ڈیسک) بھارت میں انگلینڈ کے ہاتھوں ہزیمت کو ہضم نہیں کیا جا سکا اور ابھی تک میڈیا میں ٹیم کو کوسا جا رہا ہے۔ کپتان دھونی نے تو دبے لفظوں میں قیادت چھوڑنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے جب کہ سیریز کے دوران کوہلی کا اپنی دوست اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ سیر سپاٹے کرنا اور گلچھرے اڑانا بھی ٹیم پر بھاری پڑا ہے۔ ٹیم کے مینجر سنیل دیو کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں بے بس تھا ، کیونکہ کوہلی نے اس کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری سنجے پٹیل سے اجازت لے رکھی ہے۔ انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں تین ایک سے عبرت ناک شکست کے بعد بلیم گیم کا عمل شروع ہے اور ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی ملاقاتوں اور سیر سپاٹے پر نکل جانے کو تنقید کا سامنا ہے۔ انوشکا انگلینڈ میں ویرات کے ساتھ تیسرے ٹیسٹ میچ تک موجود رہی۔ جس سے بلے باز کی کارکردگی اور توجہ بری طرح متاثر ہوئی۔ سنیل دیو نے کہا ہے کہ وہ اس کی موجودگی پر مسلسل اعتراض کرتا رہا مگر بے بس اور لاچار تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق غیر ملکی کھلاڑی تو غیر ملکی دوروں میں اپنی بیویوں اور گرلز فرینڈز کو ساتھ لے جا سکتے ہیں ، لیکن بھارتی کھلاڑیوں کو اس کی اجازت نہیں۔ بھارتی سورما بلے باز ویرات کوہلی نے پانچ ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 134 رنز بنائے تھے۔ –
تبصرے بند ہیں.