لاہور:
آل پاکستان انجمن تاجران نے وزیرخزانہ اسحق ڈار کو ٹیکسچوری کاالزام عائد کرتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
آل پاکستان انجمن تاجران کے صوبائی صدور اور دیگر اعلیٰ عہدیداران کا ٹیلی فونک اجلاس صدر خالد پرویز کی صدارت میں ہوا جس میں ملکی صورتحال اور جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بارے میں غوروخوض کیا گیا اور مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کو سب سے بڑا ٹیکس چور ڈکلیئر کر دیا ہے جو 20 سال سے نان فائلر ہیں اور لوگوں کو کہتے ہیں کہ ٹیکس نیٹ میں آئیں، بھلا ٹیکس چوری کے مرتکب وزیر خزانہ کے ہوتے ہوئے لوگ کیسے ٹیکس نیٹ میں آ سکتے ہیں، اسحق ڈار جیسے وزیر خزانہ کے ہوتے کبھی ٹیکس نیٹ نہیں بڑھ سکتا، انہی نے صریحاً ظلم کرتے ہوئے تاجروں پر بینکوں سے اپنی ہی رقوم نکلوانے پر وِدہولڈنگ ٹیکس نافذ کیا جسے انجمن تاجران روزِ اول سے کالا قانون کہتی آرہی ہے۔ اس ودہولڈنگ ٹیکس نے تاجروں کو بینکوں کے ذریعے لین دین نہ کرنے پر مجبور کیا جس کے معیشت پر نہایت برے اثرات پڑے، پاکستان کی پوری تاجر برادری وزیر خزانہ سے فوری مستعفی ہونے اور ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے
تبصرے بند ہیں.