انتخابی دھاندلی کیخلاف تحریک انصاف، متحدہ کا احتجاج
کراچی: ملک انتخابی عمل سے گزرچکا لیکن کراچی کے عوام کہتے ہیں کہ الیکشن ابھی باقی ہیں میرے دوست۔ ووٹرز تصدیقی عمل اور حدبندی سے گزر کر شہر قائد کو انتخابات کے لیے تیار کیا گیا لیکن منی پاکستان اب بھی بے چین ہے۔ کبھی تین تلوار پی ٹی آئی کا تحریر اسکوائر بنتا ہے تو کبھی مزار قائد پر جماعت اسلامی ڈیرہ ڈالتی ہے۔ اور اب ایم کیو ایم نے بھی الیکشن کمیشن کے دفتر کو جائے احتجاج کے طور پر چن لیا ہے۔ خدا خدا کرکے ملک بنیادی جمہوری سے گزرا لیکن اس میں بھی کئی خرابیاں سامنے آگئیں، اور اب کراچی میں این اے دو سو پچاس کے کچھ علاقوں میں یہ دہرایا جائے گا لیکن جمہور اس پر بھی منقسم ہے۔ جن انتخابات سے قوم کو یکجا ہونا چاہیے تھا وہی اب اس کے بکھرنے کا باعث بن رہے ہیں۔ لگتا ہے اب کوئی مصلحتوں پر پلنے کو تیار نہیں ہے۔ نہ نیا دھاندلی سے بنا دستور کسی کو منظور ہے اور نہ ہی اس صبح بے نور پر کوئی بیدار ہونے کو تیار ہے۔ آواز آتی ہے تو بس ایک، میں نہیں مانتا میں نہیں مانتا۔
تبصرے بند ہیں.