امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 2 زخمی

نیویارک: امریکی ریاست میری لینڈ میں خاتون نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو ہلاک اور 2 زخمی کر دیا جب کہ پولیس کی فائرنگ سے خاتون حملہ آور بھی ہلاک ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے ڈسٹرکٹ ہائٹس میں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے فائرنگ کر کے اپنی 2 بیٹیوں کو قتل اور 2 افراد کو زخمی کردیا جب کہ پولیس کی فائرنگ سے خاتون بھی ماری گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.