امریکہ، مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، 5 افراد ہلاک ، 59 زخم

نیویارک ()امریکا کی مشرقی ریاست فلا ڈیلفیا میں مسافر ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس سے پانچ افراد ہلاک اور انسٹھ زخمی ہوگئے۔

نیویارک اور واشنگٹن کے درمیان سفر کرنے والی ریل گاڑی کے دس ڈبے پٹری سے اتر گئے ۔ واقعے میں پانچ افراد موقع پر ہلاک جبکہ پچاس سے زائد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ ٹرین میں امریکی کانگریس کے سابق رکن پیٹرک مرفی سمیت دو سو چالیس مسافر سوار تھے ، حادثے کے بعد ٹرین سروس معطل اور علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے ، ایمٹریک امریکا کی سرکاری ٹرین سروس ہے ، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.