امریکا میں ہونے والی ’’آل اسٹارز کرکٹ سیریز‘‘ کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان

نیویارک: امریکا میں ہونے والی ’’آل اسٹارز کرکٹ سیریز‘‘ کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ لیگ میں ماضی کے بڑے اسٹارز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کے مطابق امریکا میں کھیلے جانے والی ’’آل اسٹارز کرکٹ سیریز‘‘ میں 2 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جب کہ سیریز میں 3 میچ کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں ’’سچن بلاسٹرز‘‘ کے کپتان ماضی کے مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر جب کہ ’’وارن وریئرز‘‘ کے کپتان ماضی کے جادوگر اسپنر شین وارن ہوں گے، دونوں کپتانوں نے کھلاڑیوں کا انتخاب پرچیاں ڈال کر کیا۔

سچن بلاسٹرز کی ٹیم میں ان کے اپنے ہم وطن ساروگنگولی، وی وی ایس لکشمن، ورنندر سہواگ سمیت برائن لارا، مہیلا جے وردنے، معین خان، شعیب اختر، گریم سوان، کرٹلی امبروز، کارل ہوپر، گلین مگرا، لانس کلوزنر، شان پولاک اور مرلی دھرن جیسے اسٹارز کرکٹر شامل ہیں جب کہ وارن وریئرز میں رکی پونٹنگ، میتھو ہیڈن، انڈریو سامئنڈز، مائیکل وان، جیکس کیلس، کمارا سنگاکارا، جونڈی روہڈز، ثقلین مشتاق، وسیم اکرم، ڈینل ویٹوری، کورٹنی والش، ایلن ڈونلڈ اور اجیت اگرکار جیسے مایہ ناز کھلاڑی موجود ہیں۔

تبصرے بند ہیں.