امریکا میں جمہوریت خطرے میں ہے، جو بائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا میں جمہوریت خطرے میں ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست میری لینڈ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں جمہوریت خطرے میں ہے اور یہ وقت جمہوریت کو بچانے کا ہے۔ عوام کی مدد سے جمہوریت کو بچانے میں کامیاب ہوں گے۔امریکا کی مختلف ریاستوں میں وسط مدتی انتخابات میں آج ووٹنگ ہوگی۔ وسط مدتی الیکشن میں 36 ریاستوں کے گورنرز بھی منتخب کیے جائیں گے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کے لیے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور کسی بھی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس میں سخت مقابلے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 15 نومبر کو ’بڑا اعلان‘ کرنے کا بیان جاری کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.