امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت، واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کا مالک گرفتار

کراچی: معروف قوال امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گلش اقبال بلاک 13 ڈی کے علاقے میں کارروائی کر کے امجد صابری کے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائکل کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص شعبہ تعمیرات سے وابستہ ہے جب کہ متعلقہ شخص کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.