الیکشن کمیشن 30 جولائی کو صدارتی الیکشن کی تاریخ پر غور کرے، چیف جسٹس

اسلام آ باد: چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نےکہا ہے کہ الیکشن کمیشن 30 جولائی کوصدارتی انتخابات کرنے پرغورکرے،چاہتے ہیں کہ الیکشن خوشگوار ماحول میں ہوجائیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں صدر کا انتخاب 30 جولائی کو کرانے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ 30 جولائی کوصدارتی انتخاب کرانے میں کیا رکاوٹ ہے، جس پراٹارنی جنرل نے اعلی عدلیہ کو بتایا ہے کہ 30 جولائی کوانتخابات کرانے میں کوئی آئینی رکاوٹ نہیں، صدارتی انتخاب کے لئے عوامی نمائندگی ایکٹ آڑے نہیں آتا۔ اس موقع پر ڈی الیکشن کمیشن نےعدالت کو بتایا کہ ہم شیڈول کے مطابق الیکشش کی تیاری کررہےہیں، جس پر چیف جسٹس نےریمارکس دئیے کہ ووٹ ڈالنا ارکان پارلیمنٹ کا بنیادی حق ہے ،الیکشن کمیشن کے شیڈول کی مدت میں غالبا ارکان عمرہ کے لیے گئے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن 30 جولائی کو صدارتی انتخابات کرنے پرغورکرے، چاہتے ہیں کہ الیکشن خوشگوار ماحول میں ہوجائیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اس سے قبل الیکشن کمیشن کو صدارتی انتخاب کی تاریخ میں تبدیلی کی درخواست دی تھی تاہم اسے مسترد کردیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.