المیرا رفیق کو برطانوی کلب کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش –

اکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کھلاڑی المیرا رفیق کو برطانوی کلب ٹوٹینہم کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش ہو گئی۔ المیرا آج ٹوٹینہم میں شمولیت کیلئے ٹرائلز دیں گی۔

 

لندن: ) 20 سالہ المیرا رفیق نے 2014 میں ساؤتھ ایشئین فٹبال ویمنز چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ وہ پاکستان میں بلوچستان یونائیٹڈ کی نمائندگی بھی کرتی ہیں۔ اس سے قبل وہ ینگ رائزنگ اسٹارز کی جانب سے بی فٹبال کھیلی رہی ہیں۔ برطانوی نژاد پاکستانی فٹبالر المیرا کو انگلینڈ میں پروفیشنل فٹبال کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ انہیں انگلینڈ کے ٹوٹینہمفٹبال کلب کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے اگر وہ ٹرائلز میں کامیاب ہو گئیں تو انگلینڈ میں پروفشنل فٹبال کھیلنے والی پاکستان کی پہلی فٹبالر بن جائیں گی۔

 

تبصرے بند ہیں.