الطاف حسین کا چیف الیکشن کمشنر کو فون، الیکشن کی صورتحال پرتحفظات کا اظہار

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کو ٹیلی فون کرکے کراچی میں انتخابات کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کو ٹیلی فون کرکے کراچی کے اکثر حلقوں میں پولنگ کے عملے اور بعض حلقوں میں بیلٹ باکس اور بیلٹ پیپرز نہ پہنچنے سے متعلق آگاہ کیا۔ الطاف حسین نے بعض حلقوں میں پولنگ شروع نہ ہونے پر بھی چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کیا جس پر چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے الطاف حسین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی شکایت کا ازالہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کراچی کے کئی حلقوں میں کئی گھنٹوں تک انتخابی عمل شروع نہیں ہوسکا جبکہ بعض پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی کی شکایات کے باعث پولنگ روک دی گئی۔

تبصرے بند ہیں.