اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے غزہ کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ نیو یارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کی چودہ رکنی سیکورٹی کونسل کا اجلاس نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہوا جس میں فلسطینی شہریوں کی شہادت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔ سکیورٹی کونسل کی طرف سے جنگ بندی کا مطالبہ غزہ میں اتوار کو سو فلسطینیوں کی شہادت کے بعد کیا گیا ہے۔ اسرائیل کی طرف سے غزہ پر فضائی حملوں کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 500 سے زائد ہو چکی ہے۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی غزہ کی صورتحال پر ایک قرار داد کے مسودے پر بند کمرے میں اجلاس ہوا جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔ سکیورٹی کونسل نے ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔ امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری بھی غزہ کی صورتحال پر مصری رہنماؤں سے بات جیت کے لیے پیر کو قاہرہ پہنچ رہے ہیں۔ اقوامِ متحدہ میں راوانڈا کے سفیر ایکوین گزانہ نے کہا کہ سکیورٹی کونسل نے اجلاس میں تشدد بڑھنے پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی کونسل کے اراکان نے ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی عزت کرنے اور عام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا کہا ہے۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیل کی جانب سے شجائیہ کے رہائشی علاقے میں شدید بمباری اور اس کے نتیجے میں ہونے والی67 ہلاکتوں کی شدید مذمت کی ت

پشاور کے علاقے چمکنی میں سی این جی سلنڈر پھٹنے سے چار افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے سی این جی اسٹیشن کی چھت کو بھی نقصان پہنچا۔

پشاور:) پشاور رنگ روڈ پر چمکنی کے علاقے میں واقع پاک افغان سی این جی اسٹیشن پر ایک گاڑی میں گیس بھری جا رہی تھی کہ اس دوران سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس سے گاڑی میں سوار چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ وہیں ایک دوسری گاڑی میں سوار تین افراد بھی زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے سی این جی اسٹیشن پر کھڑی دو گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ منتقل کیا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ دھماکے سے سی این جی اسٹیشن کی چھت کو بھی نقصان پہنچا۔ –

تبصرے بند ہیں.