عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی معیشت پر اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں سال معاشی ترقی کی شرح پانچ اعشاریہ ایک فیصد رہنے کی توقع ہے۔
نیویارک: ( حکومت پاکستان ملک کو ترقی کی منزل تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے۔ مثبت پالیسیوں نے معاشی استحکام کی راہ بھی ہموار کر دی ہے۔ پہلے موڈیز نے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف کیا۔ پھر پلڈاٹ سروے رپورٹ میں متعدد شعبوں میں اہداف کے حصول پر تصدیق کی مہر ثبت ہوئی اور اب اقوام متحدہ نے بھی ترقی کا اعتراف کر لیا ہے۔ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزرے برس پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح چار اعشاریہ ایک فیصد تھی جو رواں مالی سال کے دوران پانچ اعشاریہ ایک فیصد رہنے کی توقع ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی اور مالی خسارہ محدود ہونے کا اعتراف بھی کیا گیا ہے۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کے سبب بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی معیشت پراعتماد بھی بڑھ رہا ہے –
تبصرے بند ہیں.