اقوام متحدہ اور عالمی بینک کی شراکت ؛ پاکستان میں ہمہ گیر مالیاتی رسائی اقدام کا افتتاح

کراچی: بینک دولت پاکستان نے عالمی بینک اور اقوام متحدہ کی شراکت سے ہمہ گیر مالیاتی رسائی اقدام (یونیورسل فنانشل ایکسس انیشیٹو) کا افتتاح کردیا۔

قومی مالی شمولیت حکمت عملی (این ایف آئی ایس) کے تحت پاکستان میں ہمہ گیر مالی شمولیت کے حصول کیلیے سرکاری اور نجی شعبے کی شرکت کو یقینی بنانے کیلیے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں نیدرلینڈکی ملکہ اوراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی مشیر شمولیتی مالیت برائے ترقی (یواین ایس جی ایس اے) میکسیما، ورلڈبینک گروپ کے صدر ڈاکٹر جم یونگ کم، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اشرف محمود وتھرا نے شرکت کی۔

تبصرے بند ہیں.