افغانستان میں گدھے پر سوار خودکش بمبار کا حملہ، 3 نیٹو فوجی اور افغان مترجم ہلاک
کابل: افغانستان کے صوبہ وردک میں خودکش بمبار گدھے پر سوار ہو کر افغان اور نیٹو افواج کے قافلے میں گھس گیا جس کے نتیجے میں 3 نیٹو فوجی اور ایک افغان مترجم ہلاک ہو گیا۔ ایساف کی جانب سے حملے میں 3 نیٹو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے جب کہ صوبہ وردک کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ خود کش بمبار گدھے پر سوار ہو کر آیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 3 نیٹو فوجی اور ایک افغان مترجم ہلاک ہو گیا، حملے میں 4 افغان فوجی بھی زخمی ہوئے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کا قافلہ جب سعید آباد میں رکا تو خود کش بمبار نے اسے نشانہ بنایا۔
تبصرے بند ہیں.