افغانستان، امریکی ڈرون حملہ، 7 افراد جاں بحق، مسجد شہید

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ ایک مسجد بھی شہید ہوگئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈرون حملہ صوبہ ننگرہار میں ایک مسجد پر ہوا جس کے نتیجے میں مسجد مکمل طورپر شہید ہوگئی جبکہ 3 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دوسری طرف افغان حکومت نے امریکا کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کیلیے شرائط عائد کردی ہیں۔ صدر حامد کرزئی کے ترجمان ایمل فیضی نے کہا کہ پہلی شرط کے مطابق امریکی فوج شہریوں کے گھروں میں آپریشن نہیں کرسکتی، ملک میں امن اور انتخابات کے انعقاد کیلیے تعاون بھی کریگی۔ترجمان کے مطابق صدر کرزئی اس حوالے سے لویہ جرگے کو آگاہ کریں گے اور عمائدین سے پوچھیں گے کہ آیا کہ امریکا کے ساتھا سیکیورٹی معاہدہ کیا جائے یا نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ صدر کرزئی لویہ جرگہ سے اپنے اختتامی خطاب میں امریکا سے سیکیورٹی معاہدے کو اپریل میں ملک میں ہونیوالے صدارتی انتخابات تک موخر کرنے کا مشورہ دینگے۔ صدارتی ترجمان ایمل فیضی نے کہا کہ لویہ جرگہ کے آخری دن صدر لوگوں کو اْن وجوہات سے تفصیل سے آگاہ کرینگے ۔

تبصرے بند ہیں.