اعلیٰ معیار کے پٹرول کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار نجی شعبے کو تفویض

کراچی: 

وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ خام تیل کی مقامی پیداوار1لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ چکی، پاکستان پٹرولیم مصنوعات کی 20 فیصد طلب مقامی پیداوار سے پوری کررہا ہے،او جی ڈی سی ایل کی پیداوار 50ہزار بیرل یومیہ تک جاپہنچی ہے۔

کراچی میں شیل پاکستان کی جانب سے سیسے سے پاک اعلیٰ معیار کے فیول ’’ وی پاور‘‘ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کا فائدہ صارفین کو پہنچے گا، پہلے مرحلے میں ہائی اینڈ فیول پروڈکٹس کو ڈی ریگولیٹ کیا گیا ہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں رون 95اور رون 97معیار کے فیول اپنی قیمت پر فروخت کرسکیں گی۔

تبصرے بند ہیں.