اعظم طارق کا پروفیسر ابراہیم سے رابطہ، مذاکرات کرنے کا مطالبہ

کالعدم تحریک طالبان کی سیاسی شوری کے رکن اعظم طارق محسود نے طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم سے رابطہ کر لیا۔

پشاور: () اعظم طارق نے پروفیسر ابراہیم کو بتایا کہ ہماری خواہش ہے کہ پہلے مذاکرات کا عمل مکمل کیا جائے اس کے بعد آئین پر بات کی جائے حکومت اصل مذاکرات کو ترجیح دے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ حکومت کو مذاکرات کے ذریعے امن قائم کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئین پر عمل کرے تو طالبان کو آئین تسلیم کرنے کے لئے ہم راضی کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرد مہری کا مظاہرہ کر رہی ہے ہم طالبان نہیں صرف کمیٹی کے ارکان ہیں۔

تبصرے بند ہیں.