اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی کے چناؤ کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کی زیر صدارت ایوان کا اجلاس جاری ہے جس میں اسپیکر قومی اسمبلی کے چناؤ کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر کے لئے مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کے درمیان اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے مقابلے ہو رہا ہے جس میں سردار ایاز صادق کے اسپیکر منتخب ہونے کے قومی امکانات ہیں۔

سردار ایاز صادق کو ایم کیو ایم، جمعیت علمائے اسلام (ف)، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں سمیت فاٹا اراکین کی حمایت بھی حاصل ہے جب کہ شفقت محمود کے حق میں تحریک انصاف کے اراکین کے علاوہ صرف شیخ رشید ووٹ ڈالیں گے۔

شفقت محمود کا قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں نتیجے کا اندازہ ہے کہ ہمارے حق میں نہیں ہو گا لیکن ہم مسلم لیگ (ن) کے لئے کوئی راستہ نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ثابت ہو گیا کہ تمام جماعتیں ایک طرف اور صرف تحریک انصاف ہی واحد اپوزیشن جماعت ہے۔ جو لوگ ہمارے ساتھ ہیں وہ ہمارے ساتھ ہیں اور جو لوگ ہمیں چھوڑ چکے ہیں وہ بھی سب کے سامنے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.