اسٹیٹ بینک کا پیمنٹ کارڈ تحفظ کےلیے ضوابط جاری

کراچی:  اسٹیٹ بینک نے پیمنٹ کارڈ کے تحفظ کے لیے ضوابط جاری کردیے ہیں۔ بینک دولت پاکستان نے پیمنٹ سسٹمز اینڈ الیکٹرانک فنڈز ٹرانسفر ایکٹ 2007 کے تحت پیمنٹ کارڈز کے تحفظ کے لیے ضوابط جاری کردیے ہیں جن کا مقصد پیمنٹ کارڈز اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے ادائیگی کے جدید اور مستحکم نظام کو فروغ دینا ہے۔

پاکستان میں مالی اداروں کے پیمنٹ کارڈ آپریشنز، پیمنٹ سسٹم آپریٹرز(پی ایس اوز) اور پیمنٹ سروس پرووائیڈرز (پی ایس پیز) کو محفوظ بنانے کے لیے ان ضوابط میں کم ازکم بنیادی آپریشنل، انتظامی، تکنیکی اور طبعی حفاظتی خواص شامل کیے گئے ہیں، یہ ضابطے عملدرآمد کے لیے بین الاقوامی سطح پر اپنائے جانے والے بہترین ضوابط اور معیارات کی بنیاد پر وضع کیے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.