اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم پر سندھ اسمبلی میں انعامات کی برسات

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں بہترین کھیل پیش کر کے پاکستان کا نام روشن کرنے والی ٹیم کا سندھ اسمبلی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ٹیم کے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کر دی گئی۔

کراچی: () پاکستان کی قابل فخر اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو آج سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ۔رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے فٹبالرز کو اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کی۔ ایوان میں پہنچنے پر ارکان نے ڈیسک بجا کر ٹیم کا شانداراستقبال کیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 2 لاکھ روپے، صوبائی یوتھ منسٹر ممتاز جاکھرانی نے ٹیم کے کے لیے 5 لاکھ روپے اور وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کھلاڑیوں کو پوسٹ گریجویشن تک مفت تعلم دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ان کا انہیں یہ توقع نہیں تھی کہ ان کا استقبال اتنے اچھے طریقے سے ہو گا۔ ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ملک کے گلی کوچوں میں اسٹریٹ چلڈرن کے ساتھ بہتر سلوک کرتے ہوئے ان پر توجہ دی جانی چاہیے۔ ایوان میں اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی کامیابی پر قومی ترانہ پڑھا گیا۔ اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے خرم شیرزمان نے بھی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو دس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ حکومت کی اعلان کردہ رقم تو نہ جانے کب ملے لیکن خرم شیر زمان نے اسی وقت ہی کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقم کا چیک پیش کیا۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے اسمبلی اجلاس کے بعد کھلاڑیوں کو شیلڈ بھی پیش کیں۔

تبصرے بند ہیں.