اسلام آباد ہائیکورٹ کی عبوری چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے پی سی بی کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے اور90 دن کے اندر انتخابات کرانےکا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے عبوری چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے 90 دن کے اندر انتخابات کراکے نیا چیئرمین منتخب کرنے کا حکم دے دیا، اس موقع پرعبوری چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ انہیں وزیراعظم نے کرکٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک دیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی کرکٹ سے جان سے زیادہ پیار کرتے ہیں ، میچوں کے دوران کھانا نہیں کھاتے اور ہار پر ٹی وی سیٹ تک توڑ دیتے ہیں، انہوں نے کہا پرچی سسٹم ، سفارش اور کوٹہ سسٹم نے کرکٹ تباہ کردیا۔ عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عبوری چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر عدالت اس کے برعکس فیصلہ دے دیتی تو بہت سے کام رک جاتے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں،90 روز میں کرکٹ بورڈ کے مسائل حل کردیں گے۔

تبصرے بند ہیں.