ابو ظہبی… متحدہ عرب امارات میں پاکستانی آموں پر پابندیذ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ اماراتی حکام نے وارننگ دی ہے کہ گزشتہ سال کی طرح غیر معیاری آم پہنچے تو پابندی لگا دی جائے گی۔

اسلام آباد…پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق تھری جی کی نیلامی کیلیے پی ٹی ا ے کو4ملکی موبائل آپریٹرزکی پیش کش مل گئیں،کسی نئے آپریٹرنے پیشکش جمع نہیں کرائی،ترجمان نے مزید کہا کہ 17اپریل کوکامیاب بولی دہندگان کااعلان کیاجائیگا،جبکہ تھری جی اور فورجی کی نیلامی 23 اپریل کو ہوگی،ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تھری جی کیلیے30میگاہرٹزاورفورجی کیلیے20میگاہرٹزاسپیکٹرم نیلامی کیلیے پیش کیے جائینگے۔ ترجمان نے بتایا کہ فورجی کالائسنس حاصل کرنے کیلیے تھری جی کالائسنس حاصل کرناضروری ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.