ابراہم ڈی ویلیئرز کی نگاہیں بھارتی ٹاپ پوزیشن پر مرکوز

جوہانسبرگ / پورٹ آف ایلزبیتھ: 

بھارت سے ہوم سیریز میں جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز نے ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن واپس لینے کو ہدف قرار دے دیا۔

ابراہم ڈی ویلیئرز نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ میں دوبارہ نمبرون ٹیم کا اعزاز اپنے قبضے میں کرلیں، یقینی طور پر یہ ہماری اولین ترجیح ہوگی، ہم اس سے زیادہ دور نہیں رہ سکتے، ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ آنے والے چند مہینوں میں ہمیں سخت حریف کو مات دیکر چند سیریز جیتنے کا چیلنج درپیش ہے، تاہم ہم قدم بقدم آگے بڑھتے ہوئے اپنے اہداف حاصل کرنا چاہیںگے،ہمارے لیے دوبارہ ورلڈ نمبرون ٹیم بننا نہایت خوش کن ہوگا اور ہم اس اعزاز کو چند برسوں تک برقرار بھی رکھنا چاہیں گے۔

تبصرے بند ہیں.