آن لائن شاپنگ ویب سائیٹ ای بے پر سائبر حملہ

آن لائن شاپنگ کی مشہور ویب سائٹ ای بے پر ایک سائبر حملہ کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جو لوگ اس کے لنکس کو کلک کررہے تھے ان کو دیگر ویب سائٹس کی طرف موڑا جارہا تھا جو ان کے اکاونٹس کی خفیہ معلومات چوری کررہی تھی۔

لندن (نیٹ نیوز) ای بے کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سائبر حملے سے ای بے کو زیادہ نقصان پہنچنے کا خدشہ نہیں ہے۔ ای بے کے صارفین کو دھوکہ دینے کے لیے اس جعلی ویب سائٹ کو ای بے کی ویب سائٹ کے اول صفحہ کی شکل و صورت دی گئی تھی۔ بارہ گھنٹوں کے بعد اپنی ویب سائٹ سے جعلی لنک ہٹائے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکورٹی کے ایک ماہر نے کہا کہ ان کو تعجب تھا کہ ویب سائٹ کو جعلی لنکس ہٹانے میں اتنا وقت کیسے لگ گیا۔ مئی میں ای بے نے صارفین سے اپنے پاس ورڈز تبدیل کرائے تھے کیونکہ کمپنی کے ایک ڈیٹا بیس کو ہیک کر لیا گیا تھا۔ اس سائبر حملے میں ہیکروں نے نقصان پہنچانے والے ’جاوا سکرپٹ‘ کو ای بے کی مصنوعات کی لسٹنگز میں ڈال دیا۔ اس جعلی لنک نے پھر فوری طور پر متاثرین کو دوسری ویب سائٹ کی طرف موڑ دیا جو ان کے ای بے پاس ورڈ مانگنے لگی۔ -\

تبصرے بند ہیں.