آسڑیلیا میں غیر ملکی تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 4 افراد ہلاک
کینبرا: آسٹریلیا میں سیاسی پناہ کے لیے آنے والے غیر ملکی تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 4 افرادہلاک ہوگئے جب کہ 146 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی بحریہ کے اہلکار سیاسی پناہ کے حصول کی غرض سے آنے والے غیر ملکی تارکین وطن کو سمندر میں ہی پکڑ کر ساحل پر لارہے تھے کہ تیز لہروں کے باعث ان کی کشتی الٹ گئی ۔ کشتی میں 150 تارکین وطن سوار تھے جن میں سے 4 افراد ہلاک ہوگئے تاہم 146 کو زندہ بچالیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ، افغانستان اور سری لنکا سمیت کئی ملکوں کے شہری آسٹریلیا میں سیاسی پناہ کے لئے کشتیوں کے ذریعے پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کئی کشتیاں تیز لہروں کے نذر ہوجاتی ہیں اور سیکڑوں افراد سہانے خوابوں کو آنکھوں میں سجائے ہی اس دنیا سے کوچ کرجاتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.