آئی پی ایل کاساتواں ایڈیشن 16اپریل سے شروع ہوگا

ممبئی…کرکٹ کارنگوں بھرا میلہ انڈین پریمیر لیگ 16 اپریل سے شروع ہورہاہے،جس میں ایکشن کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ اورگلیمربھی ہوگا۔کرکٹ کے کلرفل ایونٹ جہاں چوکوں اور چھکوں کی بارش ہوگی وہیں،اسٹارز بھی جگمگائیں گے اور پھرانٹرٹینمنٹ کابھی خوب تڑکالگے گا۔رونقوں بھرے میلے میں ایسارنگ جمے گاکہ سب دیکھتے رہ جائیں گے،کرکٹ کے اداکار ہوں گے،بالی ووڈ کے اسٹارز ہوں گے۔ کرکٹ شائقین کاانتظارختم ہونے والا ہے لیکن بے چینی بڑھتی جارہی ہے۔گلیمرسے بھرپورایونٹ یواے ای میں شروع ہوگا ، جو 2مئی سے بھارت منتقل ہوجائے گا۔ اس بارکون سے ریکارڈٹوٹیں گے،کونسے لمحات یادگاربنیں گے،بس تیارہوجائیں ،میدان سجنے والاہے۔

تبصرے بند ہیں.