آئی سی سی کا اجلاس ختم، بِگ تھری کا فیصلہ جون میں ہو گا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا دو روزہ اجلاس ختم ہو گیا۔ بِگ تھری کا فیصلہ جون میں ہو گا۔ نجم سیٹھی کا اونٹ کس کروٹ بیٹھنا تھا کسی کو پتا نہ چل سکا۔

دبئی: () آئی سی سی کے ہیڈ کوارٹر دبئی میں ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کامیاب انعقاد پر بنگلہ دیش کو مینز چیمپئن بننے پر سری لنکا اور ویمن کے چیمپئن بننے پر آسٹریلیا کو مبارکباد دی گئی۔ چار سال بعد ٹیسٹ چیمپئن شپ کے انعقاد کو یقینی بنایا گیا جس میں نچلے درجے کی ٹیموں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع دینے کی منظوری دی گئی۔ 2ماہ پہلے سنگا پور میں ہونے والے اجلاس کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق آئی سی سی کے بورڈ ممبران مل کر کام کرتے رہیں گے ساتھ ہی 2 ماہ بعد شیڈول سالانہ اجلاس کے لیے بِگ تھری کے نام سے شہرت پانے والی بِگ تھری کی آئینی ترامیم پر کام کرنے کی تیاریوں پر زور دیا ۔ اجلاس کی خاص اور دلچسپ بات یہ تھی کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں انہوں نے بھارت یا بِگ تھری کے ٹھیکیداروں سے کیا معاملہ کرنا تھا ، خواب بس خیال ہی رہا۔ آئی سی سی کا سالانہ اجلاس جون 2014 میلبرن میں ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.