واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا اور اسلام میں کوئی جنگ نہیں ہے۔ ڈرون حملوں میں سویلین اموات ہوئیں، آئندہ ڈرون حملے محدود کیے جائیں گے۔ انٹرنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ افغانستان سے آپریشن مکمل کر کے ہی باہر نکلیں گے۔ افغانستان اور پاکستان میں دہشت گرد شکست کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ اوباما نے کہا کہ عالمی قوانین کے مطابق ڈرون کا استعمال جائز ہے۔ ڈرون سے ان لوگوں کو مارا جاتا ہے جو عام شہریوں کو مارتے ہیں۔ مستقبل میں ڈرون حملے محدود کیے جائیں گے لیکن جہاں خطرہ ہوگا وہاں ڈرون استعمال کیا جائے گا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ اسامہ کی موت کے بعد امریکہ محفوظ ہوگیا۔ ایبٹ آباد آپریشن میں پاکستانی حکومت نے تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسلام کی کوئی جنگ نہیں ہے۔ امریکا دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان میں القاعدہ کے اہم رہنماوں پر حملے دوہزار چودہ کے آخر تک جاری رہیں گے۔ القاعدہ ہی نہیں ان کے حامیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی قوم مسلسل جنگ کرکے کامیابی حاصل نہیں کرسکتی، ہمیں افغانستان میں آپریشن مکمل کر کے باہر نکلنا ہے۔ اوباما کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ہزاروں جوانوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔
تبصرے بند ہیں.