آئس لینڈ / کراکس / روم: آئس لینڈکے قانون سازوں نے پارلیمان میں امریکا کو مطلوب سابق سی آئی اے اہلکارایڈورڈاسنوڈن کو فوری طورپر شہریت دینے کی تجویزپیش کی ہے جبکہ وینزویلانے اسنوڈن کو بیدخل نہ کرنے کااعلان کیاہے۔ ادھراٹلی نے اسنوڈن کی سیاسی پناہ کی درخواست قبول کر نے سے معذرت کرلی ہے۔ آئس لینڈ کی لبرل لیفٹ گرین پارٹی، برائٹرفیوچر پارٹی اور پائریٹ پارٹی کی طرف سے اسنوڈن کو شہریت دینے کی تجویزکو جوڈیشل افیئرزکمیٹی کے سامنے رکھا گیاہے۔
تبصرے بند ہیں.