Latest National, International, Sports & Business News

یکم مارچ سے پٹرول کی قیمت میں تین روپے 97 پیسے فی لٹر اضافے کا ام

عالمی منڈی میں اضافے اور جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے کے باعث سات ماہ سے جاری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ رک جائے گا۔ یکم مارچ سے قیمتوں میں ساڑھے چار فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

اسلام آباد:  ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کے علاوہ تمام مصنوعات مہنگی ہوں گی۔ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 97 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جس کے بعد قیمت 70 روپے 29 پیسے سے بڑھ کر 74 روپے 26 پیسے ہو جائے گی۔ ہائی آکٹین کی قیمت 80 روپے 31 پیسے سے بڑھ کر 84 روپے 81 پیسے پر پہنچ جائے گی جس میں ساڑھے چار روپے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔ مٹی کا تیل 2 روپے 67 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگا جس کے بعد قیمت 61 روپے 44 پیسے سے بڑھ کر 64 روپے 11 پیسے ہو جائے گی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 57 روپے 94 پیسے سے بڑھ کر 60 روپے 55 پیسے پر پہنچ جائے گی جس میں 2 روپے61 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ دیگر مصنوعات کے برعکس ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے جس کے بعد قیمت 80 روپے 61 پیسے سے کم ہو کر 77 روپے 61 پیسے پر آجائے گی۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح بڑھائے جانے اور عالمی منڈی میں ہونے والے اضافے کے باعث کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی 17 سے بڑھا کر 27 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق اگست دو ہزار چودہ سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری تھا جو سات ماہ کے بعد ٹوٹنے کا امکان ہے۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.