یورپی سینٹرل بینک نے تمام شعبوں میں اپنی شرح سود کو ریکارڈ سطح تک کم کر دیا ہے۔
برسلز: (آن لائن) ای سی بی کے صدر ماریو دراگی کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی کا مقصد بینک کے اس مینڈیٹ پر عمل پیرا ہونا جس کا مقصد قیمتوں کو مستحکم کرنا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح یورو زون میں قرضوں کو فروغ دینے کے علاوہ تفریط زر پر قابو پایا جا سکے گا۔ خیال رہے کہ ای سی بی ایسا پہلا مرکزی بینک ہے جس نے منفی شرح سود کا اعلان کیا ہے۔ –
تبصرے بند ہیں.