اسلام آباد()وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اندھیرے دور کر کے روشنیاں واپس لائیں گے ، یوتھ لون اسکیم میں ہر صوبے کو اس کا حصہ ملے گا۔
اسلام آباد میں یوتھ بزنس لون کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی غلطی سے ملک اندھیرے میں ڈوب گیا۔ کراچی سمیت ملک بھر میں اندھیرے دور کریں گے ، کراچی حیدر آباد موٹروے پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے گا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ یوتھ لون اسکیم میں ایک سال میں ایک لاکھ نوجوانوں کوقرض دیں گے۔ کسی صوبے سے ناانصافی نہیں ہو گی ، ہر صوبے کو اس کا حصہ ملے گا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے دور میں بجلی وافر تھی ، پچھلی حکومت دو ، تین سال میں بجلی کی کمی پر قابو پا سکتی تھی لیکن اس نے کچھ نہیں کیا۔