Latest National, International, Sports & Business News

کراچی سٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے ہفتے تیزی

کراچی سٹاک مارکیٹ میں نئے سال کے مسلسل چوتھے ہفتے تیزی رہی تاہم ہنڈرڈ انڈیکس میں معمولی نواسی پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔

کمپنیوں کی جانب سے مالیاتی نتائج کے اعلان کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ دیکھا گیا۔ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اعشاریہ تین ، تین فیصد اضافے سے ستائیس ہزار تین پوائنٹ کی سطح پر بند ہوا۔اوسط کاروباری حجم پانچ فیصد اضافے سے اکتیس کروڑ شیئرز یومیہ رہا۔

تبصرے بند ہیں.