Latest National, International, Sports & Business News

ڈیوس کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا ٹرینگ کیمپ اسلام آباد میں شروع

اسلام آباد…….ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستانی ٹیم کا ٹرینگ کیمپ اسلام آباد میں شروع ہوگیا، تھائی لینڈ کے خلاف فائنل ٹائی 12ستمبر سے شروع ہوگی۔پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق یو ایس اوپن میں شرکت کی وجہ سے کیمپ میں شریک نہیں ہیں جبکہ عقیل خان، محمد عابد،اور یاسر خآن نے کیمپ میں ٹرینگ شروع کردی ہے، محمد خالد نان پلینگ کیپٹن ہوں گے، پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان ڈیوس کپ ایشیاء اوشیانا گروپ ٹو کا فائنل 12ستمبر سے تھائی لینڈ میں شروع ہوگا، فاتح ٹیم گروپ ون میں پہنچ جائے گی، پاکستان نے فلپائن کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.