Latest National, International, Sports & Business News

پاکستان میں جاری سیاسی ہلچل سے معیشت متاثر ہو سکتی ہے: موڈیز –

موڈیز نے تنبیہہ کیا ہے کہ پاکستان میں جاری سیاسی ہلچل سے معیشت متاثر ہوسکتی ہے۔ اصلاحاتی عمل میں سست روی سے بین الاقوامی مالی معاونت میں کمی آنے کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد: ( ویب ڈیسک، ) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق ملک کی موجودہ صورتحال پاکستان کی معیشت کو متاثر کر سکتی ہے جس سے معاشی اصلاحات کا عمل بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان ریٹنگ کے لئے مثبت ہے۔ کامیاب معاشی جائزے پر پاکستان کو آئی ایم ایف سے پچپن کروڑ ڈالر کی نئی قسط مل جائے گی جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید مستحکم ہو گے۔ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کے لئے معاشی اصلاحات پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.