اسلام آباد: پاکستان بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کے دوسرے اجلاس میں ویلیو ایڈڈ برآمدات میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ اور تجارت کی راہ میں حائل ٹیرف و نان ٹیرف رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے جبکہ مختصر اور وسط مدتی تعاون کے روڈمیپ پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا ہے جو گزشتہ سال طے پایاتھا۔
اجلاس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر اور بیلاروسی وزیر صنعت وٹالی ایم ووک نے کی، معیشت کے متعددشعبوں میں بات چیت کے بعد دونوں وزرا نے میٹنگ کے منٹس پر دستخط کیے۔ اجلاس کے دوران خرم دستگیر خان نے بیلاروسی سرمایہ کاروں کو اسپیشل اکنامک زونز اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور ان زونز میں حکومت کی طرف سے دی گئی پرکشش ٹیکس مراعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
تبصرے بند ہیں.