Latest National, International, Sports & Business News

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری ٹیسٹ 6 مئی کو شروع ہو

تمام کھلاڑی فٹ ہیں ، پریکٹس سیشن میں تینوں شعبوں کو نکھارنے پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے :منیجر کرکٹ ٹیم نوید اکرم چیمہ

لاہورپاک شاہینوں نے ناکامیوں کی دلدل سے نکلنے کے لئے تیاریاں شروع کر دیں ۔ بنگلا دیش کے خلاف سیریز کا آخری ٹیسٹ 6 مئی کو ڈھاکہ میں ہوگا ۔ دورہ بنگلا دیش پر موجود فتح کی متلاشی قومی کرکٹ ٹیم نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ سے قبل پریکٹس کا آغاز کر دیا ۔ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ کا دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی مکمل طور پر فٹ ہیں اور آج تین گھنٹے کے پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے کے لئے کھیل کے تینوں شعبوں پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے ۔ ٹیم منیجر نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے فٹنس معیار کو برقرار رکھنے کے لئے پریکٹس سیشن کے بعد فزیکل ٹریننگ کرائی جائے گی ۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ رینکنگ میں تنزلی سے بچنے کے لئے بنگال ٹائیگرز کو ہر حال میں قابو کرنا ہوگا ۔ دوسری جانب میزبان ٹیم کے کپتان مشفیق الرحیم ٹیسٹ سیریز میں بھی کلین سوئیپ کے ساتھ تاریخ رقم کرنے کے خواہاں ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.