Latest National, International, Sports & Business News

پاکستانی سپن بائولر سعید اجمل سری لنکا کیخلاف تیسرا ون ڈے کھیلیں گ

دمبولا(ویب ڈیسک)پاکستانی سپن بائولر سعید اجمیل سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ کھیلیں گے جس سے پاکستانی ٹیم کے فتح کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے منیجر معین خان نے بتایا کہ سعید اجمل تیسرے ون ڈے کے لیے دستیاب ہوں گے۔اپنے بائولنگ ایکشن کے بائیو مکینک تجزیے کے بعد سعید اجمل بدھ کو آسٹریلیا سے واپس سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں امپائروں نے سعید اجمل کے مشکوک بولنگ ایکشن کے بارے میں رپورٹ دی تھی جس کے بعد انھیں آئی سی سی کے مروجہ قواعد وضوابط کے مطابق 21 روز میں اپنے بولنگ ایکشن کی درستگی کے لیے آئی سی سی کی منظور شدہ کسی بھی لیبارٹری سے رجوع کرنا تھا۔ یاد رہے کہ پہلا میچ پاکستان نے چار وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا نے 77 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ –

تبصرے بند ہیں.