Latest National, International, Sports & Business News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹ سے شکست دیدی

کولکتہ:  ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ ون میچ میں سری لنکا نے دلشان کی شاندار اننگز کی بدولت افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، تلکارتنے دلشان اور دنیش چندیمل نے ٹیم کو 41 رنز کا آغاز فراہم کیا ،چندیمل 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تھریمانے 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے جب کہ تھسارا پریرا 12 اور کپوگیدرا 10 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔ دلشان 83 اور انجلیو میتھیوز 21 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

تبصرے بند ہیں.