ای سی بی یعنی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ افشا ہوجانے والی رپورٹ کا تعلق گزشتہ ایشز کے دوران کیون پیٹرسن کے رویے سے ہے۔
لندن (نیٹ نیوز) عالمی میڈیا کے مطابق کرکٹ کی ایک ویب سائیٹ نے پانچ صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ 34 سالہ کرکٹر پیٹرسن کی ایشز کے دوران غلطیوں کی فہرست ہے۔ ای سی بی نے اس کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ذاتی قسم کی ای میل ہے جو پیٹرسن کی خودنوشت کے سلسلے میں ان کے وکیل کے لیے ہے اور اس میں بعض امور پر ان کی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ یہ دستاویز وہ نہیں ہے جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس ای محل میں سابق کوچ اینڈی فلاور اور ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں جیسے گریم سوان وغیرہ کے ساتھ پیٹرسن کے تنازعے کا حوالہ دیا گیا ہے۔ پیٹرسن نے گزشتہ رات اس دستاویز کی اشاعت کو باعث شرم قرار دیا۔ انہوں نے ایک برطانوی اخبار سے کہا کہ میں اس پر کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتا۔ یہ ایک مذاق ہے اور باعث شرم ہے۔ وہ الیسٹر کک کا نام بھی درست طور پر نہیں لکھ سکتے۔ مجھے ٹیم سے بے وجہ باہر کیا گیا اور شیطان بنا کر پیش کیا گیا۔ –
تبصرے بند ہیں.