Latest National, International, Sports & Business News

محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج برمنگھم میں ہوگا

قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج برمنگھم میں ہوگا۔

محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ آج برمنگھم کی یونیورسٹی میں ہوگا۔ قومی ٹیم کے منیجر معین خان کا کہنا ہے کہ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد محمد حفیظ واپس دبئی جائیں گے جہاں شارجہ ٹیسٹ میں ان کی شمولیت کا فیصلہ ان کی فٹنس سے مشرط ہوگا ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے بعد آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو آئی سی سی میچ آفیشلز نے رپورٹ کیا تھا جس کے بعد قوانین کے تحت محمد حفیظ کو 21 دن کے اندر بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ کروانا تھا۔

تبصرے بند ہیں.