برطانوی سائیکلسٹ مارک کونڈش نے ٹور آف ترکی کا دوسرا مرحلہ جیت کر ریس میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔
انقرہ:ترکی میں جاری سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ 182 کلومیٹر کے فاصلہ پر مشتمل تھا۔ برطانوی سائیکلسٹ مارک کونڈش نے شاندار کارکردگی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے مقررہ فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ اس فتح کے بعد مارک کونڈش نے ریس میں مجموعی طور پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔ اٹلی کے سائیکلسٹ ساچا موڈلو نے دوسرے نمبر پر فنش لائن عبور کی۔ ان کے ہم وطن نکولا روفونی کی تیسری جبکہ کولمبیا کے سبسٹین مولینو کی چوتھی پوزیشن رہی۔ –
تبصرے بند ہیں.