Latest National, International, Sports & Business News

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کی صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد

ندن: عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پاکستانی نژاد صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی وئب سائٹ ٹوئٹر پر صادق خان کو لندن کا پہلا مسلمان میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لندن تمام ثقافتوں اور مذہبوں سے تعلق رکھنے والا شہر ہے اور صادق خان کا اس شہر کے مئیر کے طور پر منتخب ہونا نوجوان برطانوی مسلمانوں کے لیے ایک اہم مثال ہے۔

تبصرے بند ہیں.